Popular Posts

Monday, January 15, 2024

Back pain/Sciatica کمر درد کی وجوہات اور اسکا حل۔

 ۔

آج کے دور میں کمر درد دائمی درد کی ایک عام وجہ ہے دائمی درد کا دورانیہ 3 مہینے سے زیادہ ہوتا ہے ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں لوگ کمر درد کا شکار ہے.کمر درد خواتین میں بہت عام مسلئہ ہے ،یہ درد عمومی طور پر کچھ دنوں کے لیے متاثر کرتا ہے اور پھر ختم ہو جاتا ہے، تاہم کئی مرتبہ اس کے متاثر کرنے کا دورانیہ کافی لمبا یعنی دائمی ہو جاتا ہے اور دوبارہ بھی وآپس آ سکتا ہے۔ کمر درد کئی وجوہات کی بنیاد پر لاحق ہو سکتا ہے۔ یاد رکھیں کمر درد ایک علامت ہے،جسکی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں ،اور بہت سی بیماریوں میں کمر درد ہو سکتی ہے۔اس درد کی سب سے عام وجہ پٹھوں میں کھنچاؤ ہے۔ اس کے علاوہ کمر درد شیاٹیکا، کمر میں چوٹ ، وٹامنز اور منرلز کی کمی وغیرہ کی وجہ سے بھی لاحق ہو سکتی ہے۔ لہذا دائمی کمر درد کی سب سے پہلے ڈاکٹر سے تشخیص کروائیں پھر علاج۔۔۔


کمر درد کے ساتھ منسلک علامتیں

کمر درد کے ساتھ منسلک علامتیں ہر مریض میں مختلف ہوتی ہیں۔اور کمر درد کی شدت بھی ہر مریض کے لیے مختلف ہوتی ہے۔

1:بعض اوقات درد کمر سے  جسم کے دوسرے حصوں جیسے کولہوں، ٹانگوں یا پیٹ تک پھیل جاتا ہے۔

2: آرام کرنے، بیٹھنے یا کھڑے ہونے پر درد بڑھنا۔

4:مریض کی ٹانگوں یا پیروں میں بےحسی یاکمزوری کا ہونا 

5:پٹھوں میں درد، تھکاوٹ ،جسمانی کمزوری کا ہونا 

6:ٹانگوں میں کمزوری، درد، یا بے حسی کا ہونا 

7: بخار ہونا خصوصاً شدید درد میں یا کسی انفیکشنز میں 

8: ڈیپریشن ،سر درد، سٹرس کا ہونا 

9: نیند اور معدے کا مسلئہ ،اور بھوک کی کمی کا ہونا 

10: وزن میں کمی کا ہونا.


کمر درد کی وجوہات 

اسکی درجنوں وجوہات ہو سکتی ہے جیسا کہ 

1:مشقت والا کام۔ (Hard work).  Mechanic causes 

جب آپ بھاری ورزش کرتے ہیں یا اپنی پیٹھ پر وزن اٹھاتے ہیں.  تو آپ کی کمر میں درد ہوسکتا ہے۔


 ۔Sciatica:2 یعنی عرق النساء 

 جب ہرنیٹڈ ڈسکس اسکائیٹک اعصاب پر دبائے جاتے ہیں تو یہ اسکیاٹیکا کی طرف جاتا ہے۔اسکائیٹک اعصاب ریڑھ کی ہڈی سے ٹانگوں تک ایک کنکشن کے طور پر کام کرتے ہیں۔  یہ کمر درد سمیت پاؤں اور ٹانگوں میں درد یا بے حسی کا سبب بن سکتا ہے.


 3:ریڑھ کی ہڈی کی سٹیناسس (stenosis)

اس میں ریڑھ کی ہڈی کا کالم  تنگ ہو جاتا ہے اور اس کے نتیجے  میں ریڑھ  کی ہڈی اور ریڑھ کی ہڈی کے اعصاب پر دباؤ پڑتا ہے۔  


 4:ڈسک کی چوٹ یا ڈی جنریٹو ڈسک کی بیماری کا ہونا۔


۔5:Spondylitis 

اس میں ریڑھ کی ہڈیوں کے درمیان جوڑوں کی سوزش ہو جاتی  ہے۔


6: گٹنھیا:( Arthritis ) یہ جوڑوں کا سوجن ہے۔ اس کی بھی بہت سی قسمیں ہوتی ہیں


۔7: Fibromyalgia: یہ ایک دائمی غیر سوزش والی بیماری ہے ،جس میں کمر درد سمیت دوسرے پٹھوں اور جوڑوں میں درد ہوتا ہے۔


8:الائنمنٹ کے مسائل

سکولیوسس (scoliosis) میں ریڑھ کی ہڈی میں ایک گھماؤ ہوتا ہے جو نوعمری کے سالوں میں تیار ہوتا ہے۔ یہ درمیانی عمر یا اس کے بعد بھی کمر درد کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ ریڑھ کی ہڈی کے  اندر اعصاب پر دباؤ ڈالتے ہیں جسکی وجہ سے درد ہوتا ہے ۔


9:فریکچر / Osteoporosis : اور عام طور پر ہڈیوں کو پتلا کرنے والی بیماری آسٹیوپروسس بھی  فریکچر کا سبب بنتے ہیں۔ یہ بیماری بھی عورتوں کو زیادہ ہوتی ہے خصوصاً +45 والو میں۔


10:انفیکشن یا ٹیومر کا ہونا 

ریڑھ کی ہڈی میں انفیکشن حملہ کر سکتا ہے اس حالت کو  آسٹیو مالایٹس کہتے ہیں۔ 


11: کچھ مریضوں میں گردے اور مثانے کے مسائل میں بھی کمر درد کا سبب بن سکتے ہیں۔ اور کچھ مریضوں میں کیلشیم ، وٹامن ڈی اور دوسرے منرلز کی کمی بھی کمر درد کا سبب بن سکتی ہے ۔


کمر درد کی تشخیص

زیادہ تر کمر درد عارضی ہوتا ہے ،جو کچھ دنوں میں ٹھیک ہو جاتا ہے ، لیکن دائمی کمر درد کی تشخیص کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں, کیونکہ اس کی درجنوں وجوہات ہوتی ہیں،اس میں کچھ ٹیسٹ کیے جاتے ہیں جیساکہ

1) x ray spine 

2) MRI L/S (gold standard)

3) serum PTH, calcium and vitamin D

4) Dexa scan (gold standard for osteoporosis)


کمر درد کا بچائو و علاج 

 درج ذیل طریقے کمر کے درد کو روکنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

1: اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو پھر وزن کم کریں۔

2: کمر اور پیٹ میں پٹھوں کی ورزش کی مشق کریں.

3:اونچی ایڑی والے جوتے نہ پہنیں۔

4:تمباکو نوشی نہ کریں

5: کوئی بھاری چیز نہ اٹھائیں ۔

6: ہموار جگہ پہ سونا چاہیے جیسے زمین

7: صحت مند غذا کھائیں ،

8:سٹرس ، تنائو وغیرہ کو کم کریں

9: پر سکون نیند لیں، اور غلط انداز میں نہ سوئیں۔


باقی کمر درد کی تشخیص اور علاج کےلئے ڈاکٹر سے رجوع کریں، کیونکہ اسکی وجوہات ہر مریض میں مختلف ہوتی ہیں اور علاج بھی، علاج کا دورانیہ بھی ہر مریض میں مختلف ہوتا ہے ، پہلے ڈاکٹر مریض کا میڈیسن سے علاج کرتے ہیں، لیکن اگر مریض کو میڈیسن سے فائدا نہ ہو۔تو پھر کمر درد کے لئے سرجری کی جا سکتی ہے۔ لہزا پھر سرجن سے رجوع کریں، باقی  سیلف میڈیکیشن اور ٹوٹکوں سے پرہیز کریں۔ شکریہ 

Regards Dr Akhtar Malik

No comments:

Popular Posts