سی بی سی / کمپلیٹ بلڈ کائونٹ ٹیسٹ ( CBC Test )، جسے مکمل خون کی گنتی یا مکمل خون کی تصویر کا ٹیسٹ بھی کہا جاتا ہے، یہ ایک بنیادی ، انتہائی اہمیت کا حامل ، نسبتاً سستا اور عام خون کا ٹیسٹ ہے جو مجموعی صحت کا تجزیہ کرتا ہے، اور یہ درجنوں بیماریوں کی نشاندائی کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے اور یہ خون میں موجود مختلف خلیات یعنی ریڈ بلڈ سیلز، وائٹ بلڈ سیلز اور وائٹ بلڈ سیلز کی تمام اقسام اور پلیٹ لیٹس کی تعداد اور خون میں موجود ہیموگلوبن کی مقدار بتاتا ہے یا جسم میں کوئی انفیکشنز چاہیے بیکٹیریئل ہو یا وائرل یا پیراسیٹک ہو یا الرجک پروسیس چل رہا ہے تو اس ٹیسٹ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اور مزید یہ لیوکیمیا یا بلڈ ٹومر کا پتہ لگانے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔
👈 سی بی سی ٹیسٹ کس کے لیے استعمال ہوتا ہے اور بلڈ سیلز کی کمی یا زیادتی کی کونسی وجوہات ہو سکتی ہیں ؟
سی بی سی ٹیسٹ عام طور پر سالانہ جسمانی چیک اپ میں شامل ہوتا ہے اور یہ کسی بھی بیماری میں کروایا جا سکتا ہے اور اسے مزید تجویز کردہ ادویات کے اثرات کو ٹریک کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سی بی سی ٹیسٹ کی نارمل رینجز مندرجہ ذیل ہیں:
1: سرخ خون کے خلیے (RBC): خون میں آکسیجن لے جانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں ،مردوں کے لیے 4.5 سے 5.5 ملین خلیے/mcL، اور خواتین کے لیے 4.0 سے 5.0 ملین خلیے/mcL۔
ہیموگلوبن (Hb): یہ وہ پروٹین جو خون کے سرخ خلیوں میں آکسیجن لے جاتا ہے۔ مردوں کے لیے اسکی نارمل والیو تقریباً 13 سے 17 g/dL، اور خواتین کے لیے 12.0 سے 15 g/dL۔ ہیموگلوبن کی کمی کو جون کی کمی بھی کہا جاتا ہے۔
ہیماٹوکریٹ (Hematocrit ) : مردوں میں اسکی نارمل والیو تقریباً 38 سے 50 پرسنٹ اور خواتین کے لیے 35 سے 45 پرسنٹ ہوتی ہے۔
کم سرخ خون کے خلیات، ہیمیٹوکریٹ، یا ہیموگلوبن کی کمی کی وجہ : آئرن یا فولاد کی کمی، کسی بھی وجہ سے خون کا ضیائع، وٹامنز کی کمی جیسے وٹامن بی بارا یا فولک ایسڈ کی کمی یا دل و گردوں کی بیماری کی وجہ سے ہو سکتی ہیں۔
ذیادہ سرخ خون کے خلیات، ہیمیٹوکریٹ، یا ہیموگلوبن کی وجہ ، پانی کی شدید کمی ، پولی سیتھیمیا ویرا ، آکسیجن کی کمی وغیرہ ہو سکتی ہے۔
2:سفید خون کے خلیے (WBC): یہ وہ خلیات ہیں جو انفیکشن سے لڑتے ہیں۔ بالغوں کے لیے نارمل والیو 4,500 سے 11,000 ہوتی ہے ، اسکی چار اقسام ہوتی ہیں۔ جو مختلف بیماریوں یا وجوہات میں سفید خون کے سیلز کی اقسام کی والیو میں کمی یا زیادتی ہوتی ہے۔
سفید خون کے خلیوں کی گنتی کی کمی یا زیادتی کی وجہ: کوئی انفیکشنز چاہیے بیکٹیریئل ہو یا وائرل ہو، خود کار قوت مدافعت کی خرابی، ادویات جیسے سٹرائیڈ ، کینسر، بون میرو کی خرابی، سوزش، ورم یا لیوکیمیا وغیرہ کا مسلئہ ہو سکتا ہے۔
3:پلیٹلیٹس: پلیٹلیٹس خون جمنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں ، بالغوں کے لیے اسکی نارمل والیو 1.5 سے 4 لاکھ ہوتی ہے۔
پلیٹلیٹ کی کم تعداد کی وجہ: انفیکشنز جیسے ڈینگی وائرس ، خون بہنے کی خرابی ، بون میرو کے مسائل، یا کچھ ادویات ہو سکتی ہیں۔
پلیٹلیٹ کی زیادہ تعداد کی وجہ: انفیکشن، سوزش، یا بعض و اوقات ہڈیوں کے گودے کے مسائل ہو سکتے ہیں۔
👈 سی بی سی ٹیسٹ کی قیمت 300 سے 1000 تک ہو سکتی ہے اور یہ تقریباً ہر چھوٹے بڑے شہر میں دستیاب ہوتا ہے۔ اگر سی بی سی ٹیسٹ میں کوئی خرابی یا نقص آ جائے تو پھر مریض کی کنڈیشن کے مطابق مرض کی تشخیص کے لئے مزید لیب ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں۔
Regards Dr- Akhtar Rasheed