Popular Posts

Saturday, July 13, 2024

GAD کیا ہے اور اسکی علامتیں اور حل؟ GAD /Anxiety

 ۔

👈۔GAD یعنی Generalized Anxiety Disorder بھی انزائٹی کی ایک قسم ہے،اور اس کو "مستقل شدید اضطراب" بھی کہا جا سکتا ہے۔ 

کسی خوف، ڈر، پریشانی کے باعث ہونے والی گھبراہٹ یا بے چینی ایک فطری عمل ہے جو کچھ وقت بعد دور بھی ہو جاتی ہے لیکن کچھ لوگوں میں یہ بار بار ہوتا ہے اور اس کی شدت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ یہ کئی ایسی علامات پیدا کر دیتا ہے جن کی وجہ کوئی اور جسمانی بیماری نہیں ہوتی۔

دراصل اینزائٹی کسی خاص چیز، شخص یا کسی خاص صورتحال کا انجانا خوف ہے جو شاید حقیقت میں اتنی خوفناک نہ ہو لیکن مریض پر اس کا اتنا شدید خوف طاری ہو جاتا ہے کہ اسے بے چین کئیے رکھتا ہے۔ اگرچہ مریض اپنی اس کمزوری یا اس کی وجہ سے واقف بھی ہوتا ہے، لیکن اس کا حل نکالنے یا اس کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔


👈۔GAD کی علاماتِ 

کسی بھی فرد میں GAD کی تشخیص کے لیے درج ذیل علامات (کچھ علاماتِ) کا دورانیہ 6 ماہ تک ہونا لازمی ہے۔ اور انزائٹی کی درج ذیل علامات کسی بھی جسمانی بیماری ،طبعی ادوایات اور منشیات کے اثر سے نہ ہوں۔


1: بے چینی، انجانا سا خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہونا 

2:چڑچڑاپن، اور بے وجہ تھکاوٹ کا محسوس ہونا

3:غیر ضروری طور پر آنے والے خطرے کو محسوس کرنا, جیسے امتحان میں فیل ہونے کا ڈر اور شادی کرنے کا ڈر، اور کسی کام میں ناکام ہونے کا ڈر وغیرہ وغیرہ 

4:نیند کی کمی یا گہری نیند کا نہ آنا  

5:کسی بھی کام پر توجہ مرکوز کرنے میں مشکل پیش آنا۔

6:چکر آنا، سر درد یا سر پر بوجھ محسوس ہونا 

7:اپنے اندر خطرناک ترین بیماریاں محسوس کرنا 

8: گردن اور کندھوں میں درد کا ہونا 

9:تنہائی میں رہنا پسند کرنا اور لوگوں سے ملنے سے کترانا 

10:دماغ کا ایک دم سے خالی ہو جانا

11:بہت زیادہ سوچیں آنا اور خیالی دنیا میں رہنا

12:چھوٹی چھوٹی بات پر بہت فکرمند اور بے چین ہونا

13:خوداعتمادی میں کمی ہونا اور یاداشت کی کمی کا ہونا 

14: منفی سوچوں کے مساٸل اور ہروقت جلدی میں رہنا

15:اپنے آپ پر کنٹرول کھونا،


👈اینزائٹی یا GAD کی تشخیص و علاج 

۔GAD کی تشخیص اس وقت کی جاتی ہے جب کسی فرد کو انزائٹی کی علاماتِ کا دورانیہ 6 مہینے سے زیادہ ہو ،اور انزائٹی کی علامات کسی بھی جسمانی بیماری ،طبعی ادوایات اور منشیات کے اثر سے نہ ہوں۔

 باقی کچھ لیب ٹیسٹ بھی کیے جاتے ہیں، تا کہ مریض کو کوئی جسمانی بیماری تو نہیں، جیساکہ 

 (ECG, Echo, thyroid profile test etc )

انزائٹی میں یہ سب لیب ٹیسٹ نارمل آتے ہیں کیونکہ یہ نفسیاتی مسلئہ ہے، اور اس کے علاج کے لیے سائیکالوجسٹ سے سیشن بھی لیے جا سکتے ہیں اور میڈکل علاج کےلئے ڈاکٹر (Psychiatrist) سے رجوع کریں۔ باقی علاج کروانے میں شرم یا ہچکچاہٹ بلکل محسوس نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ انزائٹی سے مریض کی زندگی متاثر ہو رہی ہوتی ہے اور مریض ہر ٹائم بے چین ، ڈر ، خوف ، گھبراہٹ وغیرہ کا شکار رہتا ہے۔

👈باقی اپنی مرضی سے میڈیسن استعمال نہ کریں اور نہ ہی اپنی مرضی سے میڈیسن کو چھوڑیں، میڈیسن لینے کے پہلے 2 یا 3 ہفتے مریض کو کچھ زیادہ بے چینی اور گھبراہٹ ہو سکتی ہے ، اور میڈیسن کو کام کرنے میں 2 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں، لہذا میڈیسن کو باقاعدگی سے استعمال کرنا چاہیے اور علاج کا دورانیہ پورا کرنا چاہیے، اور کچھ مریضوں کو انزائٹی کی میڈیسن کے ساتھ وٹامنز سپلیمنٹ بھی دئیے جا سکتے ہیں جب مریض کو مخصوص وٹامنز کی کمی ہو جیسے وٹامنز ڈی اور بی بارہ وغیرہ،

Regards Dr Akhtar Malik

Popular Posts