Popular Posts

Saturday, April 20, 2024

Panic Disorder پینک ڈس آرڈر کیا ہے؟


  ایک نفسیاتی ڈس آرڈر ہے،اور یہ انزائٹی کی ایک قسم جس میں مریض کو اچانک خوف، تناؤ اور گھبراہٹ کے حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔  یہ مریض کے لیے انتہائی خوفناک ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنا کنٹرول کھو دیتا ہے۔ اور یہ پینک اٹیک کچھ سیکنڈ یا منٹوں کے لیے ہوتے ہیں، اس میں مریض اپنی صحت، دولت، کام یا خاندانی مسائل کے بارے میں فکر مند رہتا ہیں۔

یہ عورتوں میں سب سے زیادہ پائی جاتی ہے ۔اور یہ ہر عمر میں ہو سکتی ہے۔  


یہ ایک نیروسس ڈس آرڈرز ہے، اور کچھ لوگوں میں سائیکوٹک انزائٹی بھی ہو سکتی ہے ۔

دو قسم کے نفسیاتی مسئلے پوتے ہیں

پہلی قسم میں مریض کو اپنے مسئلے کے بارے میں پتہ ہوتا ہے جیسا کہ ڈیپریشن ، انزائٹی اور او سی ڈی وغیرہ اسکی مثالیں ہیں اس میں مریض زیادہ تر علاج کروانے کے لیے راضی ہوتا ہےاور  اسے نیروسس ڈس آرڈرز (Neurosis Disorder ) کہتے ہیں

دوسری قسم میں مریض کو اپنے مسئلے کے بارے میں نہیں پتہ ہوتا اور نہ ہی وہ علاج کروانے کے لیے راضی ہوتا ہے اور نہ کوئی میڈیسن کھانے کے لیے راضی ہوتا ہے اسےسائیکو ٹک ڈس ارڈرز (Psychotic Disorders) کہتے ہیں جیساکہ سکیزو فرینیا اور بائی پولر ڈس آرڈر وغیرہ، اس میں مریض کے گھر والے ہی مریض کا علاج کرواتے ہیں اور زیادہ تر میڈیسن مریض کو کسی چیز میں چھپا کے دیتے ہوتے ہیں 


ایک ہی وقت میں مریض کو ایک سے زیادہ بھی نفسیاتی مسائل بھی ہو سکتے ہیں۔


 پینک ڈس آرڈر کی وجوہات

جیسا کہ 

1: اعصابی مسائل کی خاندانی تاریخ

2: بڑا تناؤ جیسے حادثہ یا کسی عزیز کی موت

3:دماغ کی کچھ کیمیائی تبدیلیاں

4:جذباتی خلل

5:جنسی یا جسمانی استحصال کی تاریخ

6: بچپن کے صدمات وغیرہ 

(اور مزید کچھ لوگوں میں مشتزنی اور پورن اسکی وجہ بن سکتی ہے )


 پینک ڈس آرڈر کی علامات

 زیادہ تر لوگ گھبراہٹ کی علامات ظاہر کرتے ہیں، پھر بھی یہ نہیں سمجھ پاتے کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے،


1:تیز دل کی دھڑکن اور موت سے ڈر لگنا 

2:پسینہ آنا

3:غیر ضروری طور پر آنے والے خطرے کو محسوس کرنا

4:اپنے آپ پر کنٹرول کھونے یا کھونے کا خوف

 5:کانپنے اور بولنے کے مسائل

6:چکر آنا

7: سانس لینے میں دشواری 

8:سینے میں جکڑن اور درد ہونا 

9:پیٹ میں درد ہونا 

10:متلی، سر درد ہو نا

11: جسم میں درد رہنا 

12:تنہائی میں رہنا

13: خوداعتمادی میں کمی ہونا 

14: اپنے اندر خطرناک ترین بیماریاں محسوس کرنا

15: ہر وقت موت کا خوف رہنا 


 بیماری کی تشخیص

 اس کی تشخیص علامتوں سے کی جاتی ہے اور کچھ لیب ٹیسٹ بھی کیے جاتے ہیں جیساکہ

 (ECG, thyroid profile test etc )

اس میں سب لیب ٹیسٹ نارمل آتے ہیں کیونکہ یہ نفسیاتی مسلئہ ہے ، لیکن پینک اٹیک کے ٹائم دل کی دھڑکن زیادہ  آ سکتی ہے ای سی جی میں)


 علاج

 اس کا علاج کرنا لازمی ہے کیوں کے اس سے آپ کی زندگی متاثر ہوئی رہتی ہے۔ اس میں کوئی شرم یا ہچکچاہٹ والی بات نہیں ہوتی۔  اگر  آ پ میں ایسی علامات ہوں تو  اپنے ڈاکٹر سے لازمی مشورہ لیں

 علاج کا مقصد علامات کی شدت اور گھبراہٹ کے حملوں کی تعداد یعنی پینک اٹیک کو کم کرنا ہے۔

 نفسیاتی علاج سیکو تھراپی سے کیا جاسکتا ہے

اور کچھ دوائیں بھی استعمال کی جاتی ہیں۔


نوٹ:

اگر اسکا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ ڈیپریشن ،انزائٹی اور ای بی ایس یعنی پیٹ کا خراب ہونا کا موجب بن سکتی ہے، 


پینک اٹیک کی روک تھام

پینک اٹیک کے حملوں کو کئی طریقوں سے روکا جا سکتا ہے، جن میں سے کچھ کا ذکر ذیل میں کیا جا رہا ہے۔

 1:پیشہ ورانہ مدد طلب کریں۔ یعنی ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔

2:تجویز کردہ اینٹی ڈپریسنٹ دوائیں لیں۔

3:کیفین کی مقدار کو کم کریں۔

4: صحت مند غذا کھائیں۔

5: گھبراہٹ کے حملے سے کیسے نمٹا جائے ؟ 

کچھ دیر کے لیے اپنی آنکھیں بند کر لیں اور لمبے گہرے سانس (Deep breathing) لیں اس بات کو اپنے ذہن میں لائیں کہ آپ کو پینک اٹیک آرہا ہے اور یہ آپ کی صحت کے لیے زیادہ خطرے کا باعث نہیں ہے ، اس بات کو بھی  اپنے ذہن میں رکھیں کہ پینک اٹیک عارضی  ہے جو کچھ سیکنڈ یا منٹ کے بعد خود بخود ٹھیک ہو جائے گا، اور اعصاب کو پر سکون کرنے والی ورزش کریں اپنی منفی سوچوں کو چیلنج کرنے کی عادت ڈالیں، شکریہ 

Regards Dr Akhtar Malik

WhatsApp for consultation

Popular Posts