Popular Posts

Saturday, November 30, 2024

Guava امرود! پھل یا طاقت کا بے بہا خزانہ

 



امرود دو قسم کا ہوتا ہے ایک اندر سے سفید اور دوسرا سرخ ہوتا ہے۔ کچے امرود کا رنگ سبز اور پختہ امرود زرد سفیدی مائل اور خوشبودار ہوتا ہے۔


امرود کے فوائد

٭ امرود قوت ہاضمہ کو تقویت دیتا ہے۔ 

٭ اس کا کھانا مفرح ہوتا ہے۔ 

٭ کچا امرود قابض ہوتا ہے جبکہ پکا ہوا کھانے کے بعد ملین ہوتا ہے۔ 

٭ دل کو طاقت دیتا ہے۔ 

٭ مالیخولیا اور ذہنی پریشانی کو دور کرتا ہے۔ 

٭ امرود بھوک بڑھاتا ہے۔ 

٭ زکام اور بواسیر میں بے حد مفید ہے۔ 

٭ اس کے بیج پیٹ کے کیڑوں کے قاتل ہیں۔ 

٭ امرود کے پتے رگڑ کر پلانے سے دست کی بیماری ٹھیک ہوجاتی ہے۔ 

٭ اس کے پھولوں کا لیپ آنکھوں کے ورم کیلئےبے حد مفید ہوتا ہے۔ 

٭ امرود میں وٹامن اے اور سی کے علاوہ کیلشیم‘ لوہا اور فاسفورس ہوتے ہیں جو انسانی صحت میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 

٭ امرود کی چھال کا جوشاندہ بنا کر غرارے کرنے سے مسوڑھوں کی جملہ امراض ٹھیک ہوتی ہیں۔ 

٭ امروددماغ کو تر رکھتا ہے۔ 

٭ اگر پھٹکڑی کے ہمراہ امرود کے پتوں کو رگڑکر جوشاندہ تیار کرکے کلیاں کی جائیں تو دانتوں کے درد کو فوراً فائدہ ہوتا ہے۔ 

٭ امرود کے پتے رگڑ کر جلی ہوئی جگہ پر لگانے سے جلن ختم ہوتی ہے اور چھالے نہیں بنتے۔ متواتر استعمال سے جلد آرام آجاتا ہے۔ امرود طبیعت کو نرم کرتا ہے اور خون کو صاف کرتا ہے۔ 

٭ اس کے پھول رگڑ کر پینے سے (چھان کر) پتے کی پتھری ٹھیک ہوتی ہے بشرطیکہ مرض بڑھا ہوا نہ ہو۔ 

٭امرود کے خشک پتوں کا سفوف زخموں کو خشک کرتا ہے۔ 

٭ضعف معدہ کیلئے اگر ایک سیر کچے امرود میں ڈیڑھ سیر پانی ملا کر اتنا پکایا جائے کہ وہ گل جائیں بعد میں کپڑے میں ڈال کر اچھی طرح سے پانی نچوڑیں پھر اس پانی میں تین پاؤ چینی ملا کر شربت تیار کریں۔ دو چمچے بڑے ایک گلاس پانی میں ملا کر پینا ضعف معدہ کو بے حد مفید ہے۔ 

٭اگر سرچکراتا رہتا ہو تو امرود کے تازہ پتے ایک تولہ لے کر انہیں ایک سیرپانی میں جوش دے کر چھان لیں اور اس میں آدھا تولہ نمک ملا کر خالی پیٹ دن میں ایک یا دو دفعہ استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔

٭ کھانسی اور نزلہ کو دور کرنے کے لیے آدھا کچا امرود جسے گدرا بھی کہتے ہیں گرم راکھ میں دبا کر تھوڑی دیر کے بعد نکال کر صاف کرکے تھوڑا نمک ملا کر کھانے سے کھانسی اور نزلہ سے یقیناً آرام ہوجاتا ہے۔ 

٭ امرود خون کی حدت کو دور کرتا ہے۔ 

٭ مثانہ کی سوزش کو دور کرتا ہے۔ 

٭ نزلے کو روکنے کے لیے امرود کی نرم کونپلیں آٹے کے چھان کے ساتھ جوشاندہ بنا کر تھوڑی چینی ملا کر پینے سے فوراً فائدہ ہوتا ہے۔

معدے کی تیزابیت کا دشمن: 

٭ بلغم کو روکنے کے لیے امرود کے ساتھ اجوائن دیسی ملا کر کھانا مفید ہوتا ہے۔ 

٭ امرود اور اجوائن دیسی ملا کر کھانے سے آنکھوں کے آگے اندھیرا آنا‘ سرکا گھومنا بھی ٹھیک ہوجاتا ہے۔ 

٭ امرود کا زیادہ کھانا پیٹ میں ہوا پیدا کرتا ہے۔ 

٭امرود پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے۔ 

٭امرود معدے کی تیزابیت کا دشمن ہوتا ہے۔ ۔

٭پیٹ کی بے شمار بیماریوں میں امرود کا استعمال مفید ہوتا ہے۔ 

٭ امرود خود ہاضم ہوتا ہے اور دوسری غذاؤں کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ۔

٭امرود کے استعمال سے آنتیں صاف ہوجاتی ہیں۔ 

٭جگر کا فعل امرود کھانے سے درست ہوجاتا ہے۔ 

٭رات کو منہ میں پانی آنے کی شکایت بھی امرود کے مسلسل استعمال سے ٹھیک ہوجاتی ہے۔ ۔

٭امرود کو کھانے کے بعد کھانا زیادہ بہتر ہضم ہوتا ہے مگر امرود کھانے کے بعد پانی کم از کم ایک گھنٹے بعد پیا جائے تو بہتر ہے۔ ۔

٭پیٹ کا اپھارہ دور ہوتا ہے بشرطیکہ مقدار کے مطابق کھایا جائے۔ ۔

٭بواسیری قبض کو دور کرتا ہے۔ ۔

٭ دائمی قبض دور کرنے کیلئے صبح ناشتے میں آدھ پاؤ سے تین پاؤ تک امرود کالی مرچ اور نمک چھڑک کر کھانا مفید ہے۔ 

٭ امرود کے بیج آنتوں میں رکے ہوئے زہریلے اجزاء کو خارج کرتے ہیں۔ ۔۔

٭امرود کو صرف سونگھنا ہی متلی کو دور کرتا ہے۔ 

٭منہ کی سوجن دور کرنے کے لیے امرود کے پتوںکو ایک سیر پانی میں جوش دے کر غرارے کرنا مفید ہے۔ ۔

٭ہیضے والے کو امرود کے پتوں کا جوشاندہ پلانے سے قے اور دست بند ہوجاتے ہیں۔ ۔

٭ گردے کی پتھری کو توڑتا ہے۔۔

Tuesday, November 26, 2024

دعاءِانبیا

 دعاءِ حضرت آدم علیہ السلام


رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ

ترجمہ: "اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا، اور اگر تو ہمیں معاف نہ کرے اور ہم پر رحم نہ کرے تو ہم خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہوجائیں گے۔"

(سورة الاعراف، 7:23)


---


دعاءِ حضرت یونس علیہ السلام


لَا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ

ترجمہ: "تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے، بے شک میں ہی ظالموں میں سے تھا۔"

(سورة الانبیاء، 21:87)


---


دعاءِ حضرت نوح علیہ السلام


رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا تَبَارًا

ترجمہ: "اے میرے رب! مجھے، میرے والدین کو، میرے گھر میں داخل ہونے والے مومن کو، مومن مردوں اور مومن عورتوں کو معاف فرما، اور ظالموں کو ہلاکت کے سوا کچھ نہ دے۔"

(سورة نوح، 71:28)


---


دعاءِ حضرت ابراہیم علیہ السلام


رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ

ترجمہ: "اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنے والا بنا، اے ہمارے رب! اور میری دعا قبول فرما۔"

(سورة ابراہیم، 14:40)


---


دعاءِ حضرت داود علیہ السلام


رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ

ترجمہ: "اے ہمارے رب! ہم پر صبر نازل فرما، ہمارے قدم جما دے اور ہمیں کافروں کے خلاف فتح عطا فرما۔"

(سورة البقرة، 2:250)


---


دعاءِ حضرت ایوب علیہ السلام


أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ

ترجمہ: "بے شک، مجھے تکلیف پہنچی ہے اور تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔"

(سورة الانبیاء، 21:83)


---


دعاءِ حضرت زکریا علیہ السلام


رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ

ترجمہ: "اے میرے رب! مجھے تنہا نہ چھوڑ، حالانکہ تو سب سے بہتر وارث ہے۔"

(سورة الانبیاء، 21:89)


---


دعاءِ حضرت یوسف علیہ السلام


رَبِّ قَدْ آتَيْتَنِي مِنَ الْمُلْكِ وَعَلَّمْتَنِي مِن تَأْوِيلِ الْأَحَادِيثِ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ أَنتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ

ترجمہ: "اے میرے رب! تُو نے مجھے حکومت عطا کی اور خوابوں کی تعبیر کا علم سکھایا۔ زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا، تو ہی دنیا اور آخرت میں میرا ولی ہے۔ مجھے مسلمان ہونے کی حالت میں موت دے اور نیک لوگوں کے ساتھ ملا دے۔"

(سورة یوسف، 12:101)


---


دعاءِ حضرت یعقوب علیہ السلام


إِنَّمَا أَشْكُو بَثِّي وَحُزْنِي إِلَى اللَّهِ وَأَعْلَمُ مِنَ اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ

ترجمہ: "میں اپنی پریشانی اور غم کا اظہار صرف اللہ سے کرتا ہوں، اور اللہ سے وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔"

(سورة یوسف، 12:86)


---


دعاءِ حضرت موسیٰ علیہ السلام


رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي، وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي، وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِي، يَفْقَهُوا قَوْلِي

ترجمہ: "اے میرے رب! میرا سینہ کھول دے، میرا کام آسان کر دے اور میری زبان کی گرہ کھول دے، تاکہ وہ میری بات سمجھ سکیں۔"

(سورة طہ، 20:25-28)


---


دعاءِ حضرت عیسیٰ علیہ السلام


إِن تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِن تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ: "اگر تو انہیں عذاب دے تو یہ تیرے بندے ہیں، اور اگر تو انہیں معاف کرے تو یقیناً تو غالب حکمت والا ہے۔"

(سورة المائدہ، 5:118)


---


دعاءِ حضرت محمد ﷺ


اللّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى

ترجمہ: "اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت، پرہیزگاری، پاک دامنی اور غنا مانگتا ہوں۔"

(صحیح مسلم، 2721)


---


اس عظیم دعاوں کے ذخیرے کو دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کریں تاکہ وہ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ روزانہ حدیث اور دیگر اسلامی علم کے لیے ہمارے پیج کو لائک اور فالو کریں۔ اللہ ہمیں علم اور عمل کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔


خوبصورت حدیث:


حضرت بلال (رَضِيَ اللهُ عَنْهُ) کو جنت میں قدموں کی آواز سن کر نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

"اے بلال! مجھے بتاؤ کہ تم کون سا عمل کرتے ہو جس کی وجہ سے میں جنت میں تمہارے قدموں کی آہٹ سن رہا تھا؟"

حضرت بلال نے عرض کیا: "یا رسول اللہ ﷺ! جب بھی میں وضو کرتا ہوں تو دو رکعت نماز ادا کرتا ہوں۔"

(صحیح بخاری، 1149)


---


اللہ ہمیں ان عظیم ہستیوں کی دعائیں اپنی زندگی میں شامل کرنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین!

Popular Posts