Popular Posts

Thursday, July 4, 2024

Diabetes ذیابیطس سے نمٹنے کیلئے درج ذیل اقدامات کیجیے

 

 ۱.کھانے کا باقاعدہ ایک پلان مرتب کریں اور وقت کی پابندی لازم کریں۔


۲. ایسی غذاؤں سے اجتناب کریں جنمیں ذیادہ کلوریز ،بازاری سیر شدہ چربی،شکر اور زیادہ نمک ہو۔


۳. ہر طرح کی processed خوراک اپنے مینیو سے نکال دیں۔


۴۔پھل،سبزیاں،سالم اناج ،پھلی دار اجناس اور کم بالائی والے دودھ کا اِنتخاب کریں۔


۵. جوس اور سوڈے والے مشروبات کی بجائے آپ لیموں پانی یا پودینہ والے پانی کا انتخاب کریں۔


۶۔ اپنی روزمرہ چکنائی کا زیادہ تر حصہ گری دار میوہ جات اور جانوروں کی چربی سے لینے کی کوشش کریں۔


۷۔ایکسٹرا snacking سے مکمل پرہیز کریں آپ جتنا زیادہ فاسٹنگ میں رہیں گے،آپکے خلیہ جات پہ گلوکوز کا ایکسٹرا دباؤ اتنا کم ہو گا اور انسولین کی حساسیت بڑھے گی۔


۸. ہفتے کے زیادہ تر ایام میں فعال رہنے کے لئے ایک ہدف مقرر کریں۔روزانہ 3 بار 10 منٹ کی چہل قدمی سے شروع کیجیے۔


۹. وزن بڑھنے نہیں دینا اور ہر ہفتے وزن کا معائنہ باقاعدگی سے کریں۔اپنا میڈیکل چیک اپ اپ ٹو ڈیٹ کرتے رہیں۔کوئی غیر معمولی تبدیلی نوٹ کریں تو معالج سے رجوع کریں۔



Popular Posts