Popular Posts

Wednesday, June 5, 2024

Mango / Calcium carbide


آم درخت سے کچا توڑا جاتا ہے۔ پھر اسے کریٹ پیٹی وغیرہ میں بند کرکے اندر مسالہ رکھ دیا جاتا ہے کہ دو سے تین دن میں آم کا گودا اندر سے نرم ہو جائے اور رنگ بھی پیلا ہوجائے۔ آم کھانے کے لیے تیار ہے۔


مسالہ ہے کیلشیم کاربائیڈ CaC2 جسے بازار میں موجود اکثریت آموں کو لگا کر آموں کا رنگ بدلا گیا ہوتا ہے۔ یہ ایک زہر ہے جو پوری دنیا میں پھلوں کو لگا کر پکانا ممنوع ہے۔ اسکا ایک استعمال آپکو بتاتا ہوں۔ گیس ویلڈنگ دیکھی ہے؟ جو لوہے کی بڑی سی ٹینکی ہوتی اس میں ایک مسالہ ڈال کر آگ پیدا کی جاتی جس سے ویلڈنگ کی جاتی ہے۔ وہ مسالہ یہی کیلشیم کاربائیڈ ہوتا ہے۔ یہ آتش گیر مادہ ہے جسے فیکٹریوں میں استعمال کیا جاتا۔ آموں کی پیٹی میں اسکی تھوڑی سی مقدار اتنی حرارت پیدا کر دیتی کہ آموں کا رنگ بدل جاتا اندر تک گل سڑ جاتے آم۔ اور یہ زہر آموں میں بھی سرائیت کر جاتا ہے۔ 


 اسکا استعمال پاکستان میں بھی ممنوع ہے مگر یہاں کونسا قانون ہے۔ اسکے ساتھ ایک تو آم کی قدرتی خوشبو بدل جاتی۔ دوسرا کیلشیم کاربائیڈ سے پکے آم فوری تو منہ میں تیزابیت پیدا کرتے۔ گلا پکڑا جاتا گلے میں جلن سی ہوتی ہے، خوراک کی نالی میں زخم ہوجاتے اور لانگ ٹرم نقصانات میں معدے کے السر انتڑیوں کے زہر، اسکن پرابلمز اور کینسر، گردے فیل ہونا جیسی بیماری کا باعث بنتے ہیں۔ 


دوسرا طریقہ ہے ایک گیس کا استعمال۔ جس کا نام ہے ethylene ایتھائلین C2H2 ہے۔ یہ گیس آموں کے اپنے اندر بھی ہوتی ہے۔ جس سے خود ہی آم پک جاتے ہیں۔ اسے پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت پوری دنیا پھل پکانے کے استعمال میں ریکمنڈ کرتی ہے۔ ایک بند چیمبر میں آم پھیلا کر ایتھائلین گیس چھوڑ دی جاتی ہے۔ اس سے پکے آم رنگ تو بہت زیادہ پیلا نہیں کرتے۔ مگر ان کا ذائقہ بلکل قدرتی اور کمال ہوتا ہے۔ دوسرا صحت کے لیے اسکا کوئی بھی نقصان نہیں۔ 


ان ایتھائلین سے پکے یا اپنی ہی حرارت سے پکے آموں کا ذائقہ کیا بتاؤں آپ کو ایک نشہ سا ہے۔ 


اکثریت دوکانداروں کو اس بات کا پتا ہی نہیں ہے۔ کہ ایتھائلین اور کیلشیم کاربائیڈ کیا بلا ہیں۔ اور گاہک کو بھی بس گہرے پیلے رنگ کے آم چاہیں۔ تو جو ڈیمانڈ ہے اسی کے پیش نظر کیلشیم کاربائیڈ لگا کر آم فوراً پکا دیے جاتے جو ہم آج تک آم کے نام پر زہر کھا رہے ہیں۔ 


میرا آپکو مشورہ ہے۔ کہ ایتھا ئلین سے پکے یا قدرتی طور پر بھی کسی بلکل بند کمرے میں جہاں ہوا نہ گزر سکے آم پڑے رہنے سے بھی پک جاتے ہیں وہ کھائیں۔ جہاں سے مرضی منگوائیں انہیں کہیں کہ کیلشیم کاربائیڈ نہیں لگانا۔ 

ریڑھیوں یا دوکانوں پر پڑے آم نوے فیصد کیلشیم کاربائیڈ سے پکے ہوتے۔ منڈی سے لائی پیٹی میں بھی نوے فیصد کیلشیم کاربائیڈ ہی ہوگا تجربہ کرلیں ایک بار۔

Tuesday, June 4, 2024

#دنیا___میں_سب_سے_زیادہ_بارش_والی_جگہ Most Raining Place ۔۔۔



دنیا میں سب سے زیادہ نمی یا گیلی جگہ کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھارت کے میگھالیہ میں ’ماسن رام‘کا نام درج ہے۔


خلیج بنگال کی وجہ سے یہ بہت زیادہ نمی والی جگہ ہے جو 1491 میٹر کی اونچائی میں پہاڑی علاقہ ہے۔یہاں اوسطاً سالانہ بارش 11870 ملی میٹر ہوتی ہے


یہ علاقہ بہت سبز و شاداب بھی ہے جہاں سحر انگیز وادیاں ہیں اور اس سے گرنے والے آبشاروں کے نیچے پر کشش پہاڑی غاروں کا سلسلہ ہے۔


اس سے محض 10 میل کے فاصلے پر ہی مشرق میں معروف ’چيرا پونجی‘ ہے۔

یہاں ’ماسن رام‘ سے اوسطاً 100 ملی میٹر کم بارش ہوتی ہے۔ حالانکہ کئی بار ( کچھ ماہ اور سالوں کے دوران ) یہ دنیا کاسب سے نمی والا مقام بھی بن جاتا ہے۔


جولائی سنہ 1861 میں یہاں 9311 نو ہزار تین سو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔


عالمی سطح پر سب سے زیادہ بارش والے یہ دونوں مقام میگھالیہ میں موجود ہیں۔ یہ پورا علاقہ ہمیشہ بادلوں سے گھرا رہتا ہے۔

یہاں لوگ مقامی طور پر تیار کردہ چھتری، جنہیں كنوپ کہتے ہیں، ہمیشہ ساتھ رکھتے ہیں تاکہ جسم کو بارش سے محفوظ رکھ سکیں اور وہ بارش کے دوران بھی مسلسل کام کرتے رہیں

Monday, June 3, 2024

پائی ( π )


پائی ایک یونانی زبان کا حرف تہجی ہے اور اسکی ایک کانسٹینٹ ویلیو " 3.14 " ہے کیوں ۔۔۔۔۔

ہم ایک سرکل لیتے ہیں جسکا نیم قطری ( Radius ) مثلا 3 سینٹی میٹر ہے تو اسکا قطر ( diameter ) 6 سینٹی میٹر ہی ہوگا ...

اور اس سرکل کا پیرامیٹر یعنی سرکمفیرینس ناپنے سے 18.85cm آجائے گا ( سرکل کے پیرامیٹر کو یار لوگ سرکمفیرینس کہتے ہیں )۔۔۔۔

اب اس سرکل کے سرکمفیرینس کو diameter پر تقسیم کرتے ہے تو ویلیو آئے گی ....3.14166


Circumference/diameter= π


اب ایک دوسرا لیکن تھوڑا سا بڑا سرکل لیتے ہیں جسکا ریڈیس 4cm ہے یعنی ڈایامیٹر 8 cm ہوگا۔۔۔

تو اس سرکل کا سرکمفیرینس 25.1cm ہوگا ۔۔۔ 

اس سرکمفیرینس (25.1) کو ڈایامیٹر (8) پر تقسیم کرنے سے ویلیو آئے گی ...3.14166


یعنی کسی بھی سائز کے ڈایامیٹر کو سرکل کے سرکمفیرینس پر تقسیم کرنے سے ایک ہی ویلیو آئے گی جوکہ π برابر ہے۔۔۔۔


 نتیجہ یہ کہ جب کبھی ایک یونٹ کے ڈایامیٹر کا سرکل ملے اس کا سرکمفیرینس 3.14 یونٹس ہی ہوگا ۔۔۔ 


 Circumference of circul= 2πr 


اس فارمولے میں 2r تو ڈبل ریڈیس یعنی ڈایامیٹر ہے جب اسکو دائیں طرف سرکمفیرینس کی طرف لے جاتے ہیں تو

 circumference/diameter = π

ہی آتا ہے ۔۔۔

ایک دلچسپ بات یہ کہ 22/7 کی ویلیو بھی 3.14 ہی آتی ہے یعنی 

π = 22/7


اب ایک سوال رہتا ہے کہ π ہی کیوں ۔۔۔

دراصل π یونانی زبان کا سولہواں الفابیٹ ہے اور یونانی زبان میں circumference کو "περιφέρεια" کا لفظ استعمال ہوتا ہے جبکہ Parameter كو "παράμετρος" کہتے ہیں اور یہ دونوں الفاظ π سے ہی شروع ہوتے ہیں لھذا یہ کانسٹینٹ ویلیو بھی π ہی کہلائی ۔


بعضے فزیشینز نے اس پر کافی تطویل سے کام لیا ہے ۔۔۔

لوڈولف وین نے اپنی پوری زندگی π کی ویلیو 35 ڈیجٹس کو کلکولیٹ کرنے میں لگا دی ۔۔۔

اسی طرح ڈاکٹر لیبنیز نے بھی ایک سیریز دی جو π کی آپروکسیمیشن کرتی ہے ۔۔۔

لیکن یہاں اتنا ہی کافی ہے 

تحریر: إبن گوہر

Popular Posts