Popular Posts
-
A great initiative of govt of Pakistan to support needy people. in covid 19 era. احساس سروے ملک بھر میں تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ سروے ک...
-
بٹیرے کی فارمنگ For ENGLISH version https://inworldwave.blogspot.com/2021/08/quail-farming.html بٹیر ایک چھوٹا پرندہ ہے اور یہ 150 گرام س...
-
*یہودی دیوار گریہ کے ساتھ کس لئے آہ و زاری کرتے ہیں؟ *بنیادی پتھر کیا ہے؟ *یہودی عقائد و عبادات: *یہودی موسیٰ ؑ کو موشے پکارتے ہیں۔ *یہودیوں...
-
for Urdu version please click below https://inworldwave.blogspot.com/2021/04/quail-farming.html The quail is a small bird and can weigh fro...
-
Government has restarted 12000 disbursement under ehsas emergency cash details are as following SMS Check By sending CNIC number to 8171 We...
Wednesday, June 22, 2022
Throat Choking گلہ بند ہونا
جب کچھ کھاتے ہوئے غذا کا ٹکڑا گلے میں پھنس جاتا ہے جس سے سانس لینا یا بات کرنا دشوار ہوجاتا ہے اور سانس کی نالی بند ہوتی محسوس ہوتی ہے __ ایک سال سے کم عمر بچے اور بوڑھے اس طرح کی صورتحال سے جلد دوچار ہوجاتے ہیں__ اور بعض اوقات یہ صورت حال جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے(١) جزوی طور پہ گلہ بند ہونا : اس صورت میں غذا کا ٹکڑا گلے میں پھنسنے کی صورت میں گلہ جزوی طور پہ بند ہوجاتا ہے، انسان بمشکل بول اور سانس لے سکتا ہے...آپ نے مدد کیسے کرنی ہے؟
متاثرہ شخص کو زور زور سے کھانسنے کا کہیں تاکہ پھنسا ہوا ٹکڑا باہر نکل آئے یا اُسے جھُکا کے اُس کی پِیٹھ پہ عین گلے والی جگہ پہ اپنی ہتھیلی کی مدد سے پانچ دفعہ رگڑنے کے انداز میں تھپڑ لگائیں ( مُکے نہیں مارنے) اور ساتھ ساتھ اُسے کھانسنے کا کہیں........ سیدھا کھڑا کرکے یہ کوشش نہ کریں ورنہ پھنسا ہوا ٹکڑا مزید نیچے چلا جائے گا اور نہ ہی متاثرہ شخص کو پانی پلائیں، قوی امکان ہوتا ہے کہ پانی ناک کے راستے باہر آئے گا اور مزید تکلیف کا باعث بنے گا
اگر آپ اکیلے ہیں اور آپ اس صورت حال سے دوچار ہوجائیں اور آس پاس کوئی مددگار نہ ہو تو کُرسی کی پشت پہ کھڑے ہوکے اپنے دونوں ہاتھ پیٹ پہ باندھ کے اپنے وزن کے ساتھ اپنے پیٹ پہ دباؤ ڈالیں ( طریقہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے)
(٢) گلہ مکمل طور پہ بند ہوجانا : غذا کا بڑا ٹکڑا گلے میں پھنس جانے کی صورت میں گلہ مکمل طور پر بند ہوجاتا ہے اور گلے سے آکسیجن کی آمدورفت بھی رُک جاتی ہے .... یہ کنڈیشن زیادہ خطرناک اور زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے... متاثرہ شخص بول نہیں سکتا، بات نہیں کرسکتا، کھانس نہیں سکتا.... ہونٹ اور ناخن نیلے ہوجاتے ہیں... آپ نے مدد کیسے کرنی ہے 👇
متاثرہ شخص کو سیدھا کھڑا کرکے اُس کے پیچھے کھڑے ہوجائیں اور اُسے پیچھےسے جپھی ڈال کے اُس کی ناف اور پسلیوں کے درمیان اپنے دونوں ہاتھ اوپر نیچے باندھ کے اُسے اٹھانے کے انداز میں پانچ یا اس سے زائد دفعہ جھٹکے دیں. اور تب تک کرتے رہیں جب تک گلے میں پھنسی چیز باہر نہ آجائے (طریقہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے) اگر مریض بے ہوش ہوجائے تو ریسکیو کال کریں اور پروفیشنلز کے پہنچنے تک CPR کرتے ہوئے مریض کا سانس بحال کرنے کی کوشش کریں... لیکن CPR صرف اُس صورت میں مفید ہوگا جب گلہ صاف ہوچکا ہوگا..
Subscribe to:
Posts (Atom)
Popular Posts
-
A great initiative of govt of Pakistan to support needy people. in covid 19 era. احساس سروے ملک بھر میں تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ سروے ک...
-
بٹیرے کی فارمنگ For ENGLISH version https://inworldwave.blogspot.com/2021/08/quail-farming.html بٹیر ایک چھوٹا پرندہ ہے اور یہ 150 گرام س...
-
*یہودی دیوار گریہ کے ساتھ کس لئے آہ و زاری کرتے ہیں؟ *بنیادی پتھر کیا ہے؟ *یہودی عقائد و عبادات: *یہودی موسیٰ ؑ کو موشے پکارتے ہیں۔ *یہودیوں...