Popular Posts

Tuesday, June 4, 2024

#دنیا___میں_سب_سے_زیادہ_بارش_والی_جگہ Most Raining Place ۔۔۔



دنیا میں سب سے زیادہ نمی یا گیلی جگہ کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھارت کے میگھالیہ میں ’ماسن رام‘کا نام درج ہے۔


خلیج بنگال کی وجہ سے یہ بہت زیادہ نمی والی جگہ ہے جو 1491 میٹر کی اونچائی میں پہاڑی علاقہ ہے۔یہاں اوسطاً سالانہ بارش 11870 ملی میٹر ہوتی ہے


یہ علاقہ بہت سبز و شاداب بھی ہے جہاں سحر انگیز وادیاں ہیں اور اس سے گرنے والے آبشاروں کے نیچے پر کشش پہاڑی غاروں کا سلسلہ ہے۔


اس سے محض 10 میل کے فاصلے پر ہی مشرق میں معروف ’چيرا پونجی‘ ہے۔

یہاں ’ماسن رام‘ سے اوسطاً 100 ملی میٹر کم بارش ہوتی ہے۔ حالانکہ کئی بار ( کچھ ماہ اور سالوں کے دوران ) یہ دنیا کاسب سے نمی والا مقام بھی بن جاتا ہے۔


جولائی سنہ 1861 میں یہاں 9311 نو ہزار تین سو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔


عالمی سطح پر سب سے زیادہ بارش والے یہ دونوں مقام میگھالیہ میں موجود ہیں۔ یہ پورا علاقہ ہمیشہ بادلوں سے گھرا رہتا ہے۔

یہاں لوگ مقامی طور پر تیار کردہ چھتری، جنہیں كنوپ کہتے ہیں، ہمیشہ ساتھ رکھتے ہیں تاکہ جسم کو بارش سے محفوظ رکھ سکیں اور وہ بارش کے دوران بھی مسلسل کام کرتے رہیں

No comments:

Popular Posts