؟
اجکل اس کا استعمال کافی عام ہے اور اصل میں Levosulpiride یا Sulvorid نامی ٹیبلٹ دوسری میڈیسن کے ساتھ درجنوں مسائل میں استمعال کی جاتی ہے، خاص طور پر زیادہ تر پیٹ اور معدے کے مسائل میں استمعال کی جاتی ہے۔
۔Levosulpiride نامی میڈیسن ہمارے جسم میں جا کے خاص طور پر Dopamine D2 نامی Receptor کو بلاک کر کے یہ اپنا اثر دکھاتی ہے۔
۔Levosulpiride نامی میڈیسن کا استعمال
اس کو درجنوں مسائل میں استمعال کیا جاسکتا ہے ، خاص طور پر پیٹ اور نفسیاتی مسائل میں۔۔۔
1:یہ میڈیسن دوسری میڈیسن کے ساتھ دائمی ایسڈ ریفلیکس یا GERD میں استمعال کی جا سکتی ہیں۔
۔GERD کی عام علاماتِ جیسے سینے میں جلن اور درد خصوصاً رات اور کھانے کے بعد ہونا اور نگلنے میں مشکل ہونا،حلق میں سوجن کااحساس ہونا ، کھٹا اورجلن کرنے والا مادہ یعنی معدہ کے اجزاء کا منہ میں آنا اور رات میں دائمی کھانسی کا ہونا جو اینٹی الرجی سے بھی فائدہ نہ ہوتا ہو،
2:اس کو آئی بی ایس یا سنگرہنی میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے،
آئی بی ایس (IBS) یا سنگرہنی کی عام علامات جیسے
پاخانہ کھل کر نہ آنا اور پاخانہ کرنے کے بعد بھی کافی دیر بیت الخلاء میں گزر جانا جیسے مزید حاجت باقی ہو۔ اس کے علاوہ کھانا کھاتے ہی پاخانہ آنا، کبھی موشن آنا تو کبھی قبض کا مسلئہ بن جانا، اور کھانا کھانے کے فوراً بعد پیٹ میں گیس بھر جانا، پیٹ میں درد ، مروڑ اور گڑ گڑ کی آوازیں آنا, مزید مریض کو بے چینی، گھبراہٹ، کمزوری، جنسی خواہش کی کمی چیچڑا پن اور تنائو کا مسلئہ بھی ہو سکتا ہے۔
3:اس کو قبض کے مسئلے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ باقی قبض کا آسان مطلب ھے، پیٹ کی باقاعدہ صفائی نہ ھونا یا فضلہ کا سخت ھونا، اور فضلے کے نکاس میں دیر ھونا، یا ہفتے میں تین سے کم بار پاخانہ آنا۔ اور مزید قبض کے ساتھ پیٹ میں درد، گیس، کمزوری اور بواسیر بھی ہو سکتی ہے۔
4:اس کو فنکشنل ڈسپیپسیا میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔فنکشنل ڈسپیپسیا کا مطلب ہے ،بغیر کسی خاص وجہ جیسے ایچ پیلوری، السر یا معدے کے زخم یا ورم کے بغیر بدہضمی کا مسلئہ ہونا ،اپھارہ یا گیس کا ہونا، کھٹے ڈکار کا ہونا, قے اور برپنگ کا ہونا , بھوک میں کمی ہونا وغیرہ اور فنکشنل ڈسپیپسیا کو non ulcer dyspepsia بھی کہتے ہیں۔
5:اس کو ڈیپریشن ، انزائٹی اور دیگر نفسیاتی مسائل جیسے وہم کا مسلئہ ہو یا ساکوسس مسائل میں بھی کچھ حد تک استمعال کیا جاسکتا ہے۔
6: اس کو vertigo یعنی چکر آنے کے مسائل اور سرعت انزال یعنی ٹائمنگ کی کمی کے مسائل میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
۔Levosulpiride نامی میڈیسن کے سائیڈ ایفیکٹ
کچھ لوگوں میں اس کے کچھ سائیڈ ایفیکٹ ہو سکتے ہیں جیسے مردوں میں Gynecomastia یعنی چھاتی کا بڑھنا
اور جنسی خواہش کی کمی کا ہونا ، اور عورتوں میں Amenorrhea یعنی ماہواری کا نہ آنا اور Galactorrhea یعنی چھاتی سے خودبخود دودھ کا نکلنا۔ اور یہ نیند کا مسلئہ بھی پیدا کر سکتی ہے،اور ضرورت سے زیادہ تھوک کا نکلنا اور ضرورت سے زیادہ پسینہ آنا بھی Levosulpiride نامی میڈیسن کے سائیڈ ایفیکٹ میں شامل ہیں۔
مزید چند لوگوں میں اس سے اور بھی سائیڈ ایفیکٹ ہو سکتے ہیں جیسے دل کی دھڑکن کا زیادہ ہونا اور سانس لینے میں دشواری ہونا،الجھاؤ اور تیز بخار کا ہونا ،اور یہ Neuroleptic malignant نامی سینڈروم کا بھی سبب بن سکتی ہے۔
نوٹ: یہ تحریر میں نے معلوماتی مقاصد کے لیے لکھی ہے ، باقی اس کو ڈاکٹر کے مشورے سے استمعال کرنا چاہیے، کیونکہ اس میڈیسن کا دورانیہ اور ڈوز یا مقدار ہر بیماری میں مختلف دی جاتی ہے۔
Regards Dr Akhtar Malik
No comments:
Post a Comment