آج ہم آپ کیلئے ہر بیماری کا علاج کرنے والی ایک میگا میڈیسن کا نُسخہ لیکر آئے ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کی اسے بنانا بھی سب سے آسان ہے اور فائدے ہر دوائی سے زیادہ ہیں۔
ہو سکتا ہے آپ نے یہ نُسخہ پہلے بھی پڑھ رکھا ہو کیونکہ بہت جگہ شائع ہو چُکا ہےلیکن اس نُسخے سے جُڑی کچھ خاص باتیں کہیں نہیں لکھی جاتیں اس لئے برائے مہربانی اس پوسٹ کو پُورا لازمی پڑھ لیں۔
صبح اُٹھتے ہی سب سے پہلے نہار منہ ایک بڑا سادہ پانی کا گلاس لیں (درمیانہ ٹھنڈا بھی لیا جاسکتا ہے۔ اس گلاس میں ایک بڑا کھانے کا چمچ اصلی خالص شہد اچھی طرح مکس کرکے پی لیں اور جو شہد چمچ پر لگا رہ جائے اُسے چاٹ لیں۔
شہد پینے کے بعد ایک گھنٹے تک کُچھ مت کھائیں۔ ایک گھنٹہ گُزر جائے تو ناشتہ کرلیں۔ بس اتنا سا نُسخہ ہے!
سب سے پہلے اسلامی حوالہ: حضورِاکرم ﷺ کا ساری زندگی مُبارک یہ معمول تھا کہ صبح اُٹھ کر شہد پانی میں ملا کر پیا کرتے تھے اور کبھی جب گرمی زیادہ ہوتی تھی تو عصر کے وقت بھی پیا کرتے تھے اس لئے سب سے پہلے یہ بات اپنے دماغ سے نکال دیں کہ شہد گرم ہوتا ہے۔ کیونکہ اگر اس کی تاثیر تھوڑی بہت گرم ہو بھی تو پانی میں ملا لینے سے معتدل ہو جاتا ہے۔
راز کی بات جو اس نُسخے میں چُھپی ہو ئی ہے وہ یہ کی جب آپ شہد کا استعمال شروع کرتے ہیں تو چونکہ جسم اس معمول کا عادی نہیں ہوتا اس لئے اکثر کُچھ لوگوں کا معدہ مزاحمت کرتا ہے اور لوگ یہ سمجھ لیتے ہیں کہ شہد انہیں راس نہیں۔ یہ بالکل غلط نظریہ ہے۔ یاد رکھئے شہد کی شفاء کے اصل راز کو پانے کیلئے آپ کو اسے 40 دن لازمی استعمال کرنا چاہئیے تاکہ جسم شہد کا عادی ہو جائے پھر دیکھئے کیسے ایک نئی زندگی کا آغاز ہوتا ہے۔
ہر قسم کی بیماری ختم ہوجائے گی یقین مانئے اتنے فائدے ہیں کہ لکھے ہی نہیں جا سکتے۔
خاص الخاص قبض جسے اُم الامراض کہا جاتا ہے جڑ سے ختم ہو جاتی ہے اور قبض ختم ہونے کا مطلب سب ٹھیک ہوجانا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگوں کی اکثریت کو علم ہی نہیں ہوتا کہ اُنہیں قبض ہے۔ قبض کے بارے میں رائج عام تصور یہ ہے کہ حاجت کے دوران اگر زیادہ دیر انتظار کرنا پڑے یا زور زیادہ لگانا پڑے تو اسے قبض کہتے ہیں۔۔۔۔
اگر آپ کا بھی ایسا خیال ہے تو اسے ٹھیک کرلیں یہ قبض کی آخری سٹیج ہوتی ہے جس کے بعد بواسیر شروع ہوتی ہے۔
قبض ایک ایسا خبیث مرض ہے جس میں بڑی آنت کا پانی خُشک ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے آنت میں چکناہٹ کم ہوجاتی ہے۔ خُشکی بڑھ جانے کی وجہ سے بڑی آنت فُضلے کو مقعد کی جانب دھکیلنے کی صلاحیت سے محروم ہونے لگتی ہے جس کے نتیجے میں گیس جیسا موذی مرض جنم لیتا ہے جس میں آجکل ہر دُوسرا پاکستانی گرفتار ہے۔ گیس کی زیادتی ہزار بیماریوں کی جڑ ہے جو جسمانی بھی ہیں اور نفسیاتی بھی۔ اگر تحقیق کا شوق ہے تو گوگل پر IBS یعنی (Irritable Bowel Syndrome) سرچ کریں اور اپنے چودہ طبق روشن کریں۔
پانی میں شہد ملا کر پینے سے وزن بھی تیزی سے کم ہوناشروع ہوتا ہے۔ شہد میں ایک عجیب خاصیت یہ پائی جاتی ہے کہ جب آپ شہد کو 40 دن تک استعمال کرکے اسے اپنی روٹین بنا لیتے ہیں تو شہد آپ کے وزن کو آپ کے ڈھانچے کی ہڈیوں کے وزن کی مناسبت سے سیٹ کرنا شروع کر دیتا ہے۔ 6 ماہ شہد والا پانی استعمال کرتے ہوئے ہوجائیں تو جو مرضی کھائیں جو مرضی پئیں آپ کا وزن آپ کی قدرتی ساخت سے اُوپر نہیں جائے گا یعنی اگر آپ کا قد 6 فٹ ہے تو آپ کا قُدرتی وزن 65 سے 70 کلو کے درمیان ہی رہنا چاہئے۔۔۔۔۔ شہد میں یہ کرشمہ چُھپا ہے۔
جو مرد جنسی طور پر کمزور ہیں اور جن عورتوں کو ہارمونز کا پرابلم ہے وہ صرف 40 دن استعمال کرکے دیکھیں آپ کو خود بخود سب سمجھ آنا شروع ہو جائے گا۔ اتنی سمجھ آئے گی کہ آپ اگر شہر سے باہر جائیں گے تو شہد کی شیشی بھی انشاءاللہ آپ کے سامان کا حصّہ ہوگی۔
No comments:
Post a Comment