Popular Posts

Monday, April 19, 2021

قرآن مجید اور قیامت


 مذہب کی رو سے قیامت کیا اور کیسی ہوگی صر زمین کی معدومیت کا نام ہے یا پوری کائنات کی تباہی ہے 

(درج ذیل آیات کا لفظ بہ لفظ ترجمہ نہیں ہے بلکہ مفہوم ہے ایت نمبر ساتھ میں درج ہیں) 


🔅قیامت کا زلزلہ بہت عظیم زلزلہ ہے۔

(سورة الحج:1)


🔅جس دن لوگ ایسے ہوں گے جیسے بکھرے ہوئے پتنگے۔

اور پہاڑ ایسے ہوجائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگی اُون

(سورة القارعة:4 اور 5) 


🔅قیامت بڑی سخت اور بہت تلخ ہے

(سورة القمر:46)


⚫تو جب بڑی آفت آئے گی اس دن انسان اپنے کاموں کو یاد کرے گا

(سورة النازعات: ،،35/34)


🔅اس دن دہشت کے سبب آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

(سورة إبراهيم :42)


🔅قیامت کے دن آنکھیں چندھیا جائیں گی اور چاند گہنا دیا جائے گا اور سورج اور چاند آپس میں ملا دیئے جائیں گے

(سورة القيامة:7/8/9)


🔅اس دن کی شدت سے دل اور نگاہیں الٹ جائیں گے۔

(سورة النور:37)


🔅وہ دن بچوں کو بوڑھا کرے گا۔ اور آسمان پھٹ جائے گا

(سورة المزمل:/1817)


🔅 اس دن دودھ پلانے والی عورتیں اپنے بچوں کو بھول جائیں گی اور حمل والی عورتوں کے حمل گر جائیں گے۔

(سورة الحج:2)


🔅وہ دن ٹلنے والا نہیں ہوگا۔

(سورة الشورى:47)


🔅اس دن انسان جائے پناہ تلاش کرے گا۔

(سورة القيامة:11-10)


⚫اس دن زمین کو بنجر میدان بنا دیا جائے گا

(سورة الكهف:8)


⚫آسمان لرزے گا۔ پہاڑ اُون کی طرح اُڑنے لگیں گے

(سورة الطور:9)


⚫آسمان پھٹ جائے گا۔

(سورة المزمل:18)


⚫آسمان دروازے دروازے ہوجائے گا۔

(سورة النبا:19)


⚫آسمان پھٹ کر سرخ چمڑے کی طرح گلابی ہو جائے گا۔ 

(سورة الرحمن:37)


⚫آسمان کی کھال اُتاردی جائے گی۔  

(سورة التكوير:11)


⚫آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہو جائے گا۔

(سورة المعارج:8)


⚫سورج لپیٹ دیا جائے گا۔

(سورة التكوير:1)


⚫چاند گہنا جائے گا۔ 

(سورة القيامة:8)


⚫سورج اور چاند ملا دیئے جائیں گے۔

(سورة القيامة:9)


⚫ستارے بے نور ہو کر بکھر جائیں گے۔

(سورة المرسلات:8)، (سورة الانفطار:2)


⚫زمین زور سے ہلائی جائے گی۔

(سورة الواقعة:4)


🔅زمین اور پہاڑ لرزنے لگیں گے۔

(سورة المزمل:14)


🔅زمین اور پہاڑوں کو ایک ہی چوٹ سے ریزہ ریزہ کردیا جائے گا۔

(سورة الحاقة:14)


🔅زمین اپنے اندر کا سب کچھ باہر نکال پھینکے گی۔

(سورة الانشقاق:4)


🔅زمین پھیلا کر برابر کردی جائے گی۔

 (سورة طه:107-106)


🔅پہاڑ دھنکی ہوئی رنگین اون کی طرح ہوجائیں گے۔

(سورة القارعة:5)


🔅پہاڑ غبار بنا دیئے جائیں گے۔

(سورة الواقعة:6-5)


🔅سمندر بھڑک اُٹھیں گے۔

(سورة التكوير:6)


🔅سمندر پھاڑ دیئے جائیں گے۔

(سورة الانفطار:3)


🔅اس دن صور پھونکا جائے گا۔

(سورة المدثر:8)


🔅صور کی آواز ایک ہولناک چیخ کی طرح ہوگی ۔ 

(سورة ص:15)


⚫اس کی آواز سے زمین و آسمان میں موجود تمام مخلوق گھبرا جائے گی۔ 

(سورة النمل: 87) 


⚫صور کی آواز کانوں کو بہرا کردے گی۔

(سورة عبس:33)


⚫صورکی آواز کی شدت سے زمین و آسمان کی ہر چیز بیہوش ہو کر گر پڑے گی۔

(سورة الزمر:68)  


⚫جب پہلا صور پھونکا جائے گا تو ہر چیز ختم ہو جائے گی بس اللہ کی ذات باقی رہے گی۔

(سورة الرحمن:27-26)

⚫قیامت کے دن زمین اُسکی مُٹھی میں ہوگی اور آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوں گے

سورہ الزمر 67

⚫وہ آسمان اور زمین میں ایک بھاری بات ہوگی اور اچانک آئے گی

الاعراف187

⚫یہ زمین دوسری زمین سے بدل دی جائے گی اور آسمان بھی بدل دیے جائینگے

سورہ ابرہیم 48

⚫قیامت ایسے اچانک آئے گی جیسے آنکھ کا جھپکنا بلکہ اس سے بھی جلد تر

سورہ نحل 77

Qayamat 

Popular Posts